منڈگوڈ 9؍دسمبر (ایس او نیوز)جولائی 2015میں منڈگوڈ میں پیش آئے ہوئے نابالغ کے ساتھ عصمت دری کیس میں کاروار ڈسٹرکٹ سیشنس کورٹ نے ملزم کو 11سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق 2015 کو ہوئے عصمت دری کے معاملے میں ہاویری ضلع شیگاؤں تعلقہ کے بیسٹّی کوپّا کے رہنے والے فقیرپّا والیکار کو گرفتار کیا گیا تھا۔منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلینے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات پولیس انسپکٹر ایس پی پاٹل نے کی تھی اور عدالت میں فردِجرم ( چارج شیٹ ) داخل کی تھی۔ کاروار سیشنس کورٹ کے جج شیواجی اننت نالواڈی نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم پر جرم ثابت ہونے پر سزا کا فیصلہ سنایا۔